قیدیوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی نمائش

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی سینٹرل جیل کے سپرٹینڈنٹ حسن سہتو نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں سینٹرل جیل سپریٹنڈنٹ حسن سہتو نے گورنر سندھ کو 23 ستمبر کو آرٹس کونسل میں قیدیوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ سنٹرل جیل کے دورے کے دوران پینٹنگ کے شعبے میں قیدیوں کی مہارت دیکھ چکا ہوں،مصوری میں ان کی خصوصی استعداد سے بہت متاثر ہوا، عوام سے بھی کہتا ہوں کہ 23 ستمبر کو آرٹس کونسل ضرور آئیں،ا ن کی پینٹنگز کو خریدیں تاکہ قیدیوں کی مالی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولیات فراہم کرنے پر حسن سہتو مبارکباد کے مستحق ہیں۔ گورنر سندھ نے 23 ستمبر کو آرٹس کونسل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت قبول کر لی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close