گوجرانولہ، چوتھی شادی کرنیوالے رمضان کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟

گوجرانولہ (پی این آئی) چوتھی شادی کرنیوالے رمضان کی بارات میں تیسری بیوی پہنچ گئی، دلہا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کےچار بچے ہیں۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اب رمضان چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close