موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ رکھ کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ

سکھر(آئی این پی)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کے خلاف غریب عوام پارٹی کے زیر اہتمام کارکنان و سماجی تنظیموں کی رہنمائوں نے موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ رکھ کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعریبازی کی ، مظاہرے کی قیادت وقار علی سومرو کررہے تھے جبکہ دیگر میںشہید دودو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن سکھر ضلعی کے صدر عبدالقادر سومرو،جناح ویلفیئر کے اصلاح الدین شیخ ، نظیر احمد، عبدالکریم مزمل ابڑو دیگرشامل تھے ،

اس موقع پر وقار علی سومرو ودیگر کا کہناتھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انتہائی افسوس کیساتھ کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے عوام کا جینا ہی حرام کردیا ہے اور اتنی مہنگائی کردی ہے کہ ان کا زہر کھاکر مرنا بھی خواب بن گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور وہ عوام سے جینے کا حق بھی چھین کر انہیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کررہی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close