بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنے پر گاہک قتل کر دیا گیا

حیدرآباد(پی این آئی)انڈین ریاست تیلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ایک ریستوران پر بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنے پر ایک 32 برس کے شخص کو قتل کردیا گیا ہے۔

 

 

اتوار کی رات حیدرآباد میں واقع ’میریدیان ریستوران‘ میں ایک ویٹر اور گاہک کے درمیان بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنے پر بحث ہوئی۔لیاقت نامی شخص اپنے دوستوں کے ساتھ ریستوران پر کھانا کھانے آئے تھے اور رائتے دینے سے انکار پر شروع ہونے والی بحث لڑائی میں بدل گئی۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریستوران کے سٹاف اور لیاقت اور ان کے دوستوں کو ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس واقعے کی شکایت پولیس کو بھی درج کروائی گئی اور اسی دوران لیاقت کو سانس لینے میں مشکل ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ منٹوں میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹرز کے مطابق لیاقت کو ہسپتال مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، تاہم ڈاکٹرز کو شک ہے کہ اُن کی موت دل کی دھڑکن بند ہوجانے کے باعث ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close