جنگلی ریچھ راولپنڈی کی شہری آبادی میں داخل ہو گیا، علاقے میں خوف و ہراس

راولپنڈی (پی این آئی) ٹینچ بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہونے کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ جنگلی ریچھ کی تلاش کے لیے ریسکیو اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں بھاٹہ چوک پہنچ گئی ہیں۔۔۔۔مقامی افراد کے مطابق جنگلی ریچھ گزشتہ روز بھی بستی میں آیا تھا، جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریچھ کل رات بستی میں داخل ہوا تھا جسے ایک سکیورٹی گارڈ نے دیکھا تھا۔۔۔۔ سکیورٹی حکام کے مطابق 1122 پر آج اطلاع کی گئی تو ٹیمیں موقع پر پہنچی ہیں، ٹیموں نے پورا علاقہ سرچ کیا ہے پر ابھی تک ریچھ نہیں ملا لیکن اس کی مسلسل تلاش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close