پٹرول اور بجلی مہنگے، خواجہ سراؤں نے آئیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا

راولپنڈی (پی این آئی) بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراؤں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔۔۔۔خواجہ سراؤں نے آئیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔۔۔۔احتجاج کرتے ہوئے خواجہ سراؤں نے حکومت سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close