جنگل کا بادشاہ گاڑی سے نکل کر شارع فیصل پر ٹہلنے لگا، مالک پکڑا گیا

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں جنگل کا بادشاہ گاڑی سے نکل کر ٹہلنے کے لیے شارع فیصل پر پہنچ گیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پالتو شیر شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب سڑک پر آگیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، شہریوں کا بھی رش لگ گیا۔

پولیس کے مطابق پالتو شیر کو گاڑی کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ گاڑی سے باہر نکل آیا، وائلڈ لائف حکام سے بھی رابطہ کرلیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close