پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میںبجلی کے بھاری بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی سڑکوں پر نکل آئےہیں۔۔۔آج منگل کے روزپشاور کے دلزاک روڈ پر خواجہ سراؤں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں بجلی کے بلز اٹھا رکھے تھے اور واپڈا کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے پہلے سے ہی ہمارا جینا محال کردیا، اب وہیں رہی سہی کسر بجلی بلوں میں ناروا ٹیکسوں نے پوری کردی۔۔۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک خواجہ سراؤں نے کہا کہ ایک پنکھے اور بلب کا ایک لاکھ سے زیادہ کا بل آیا ہے جو برادشت سے باہر ہے، حکومت بجلی کے بھاری بلوں کے ذریعے ہمیں چوری پر مجبور کررہی ہے۔۔۔ انہوں نے بجلی کی نرخوں میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ کیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں