مانسہرہ، 110 سالہ دلہے اور 55 سالہ دلہن کی شادی کو نظر لگ گئی، جدائی ڈال دی گئی

مانسہرہ (پی این آئی) ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ عبد الحنان اور 55 سالہ دلبر کی شادی کو 4 روز بعد ہی نظر لگ گئی۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی نے 55 سالہ دلبر بی بی سے چوتھی شادی کی تھی۔۔۔۔ نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی تھی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا تھا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نکاح کے بعد عبد الحنان اور دلبر بی بی کا ولیمہ بھی شاندار طریقے سے کیا گیا جس میں بچوں اور رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی تھی۔۔۔ لیکن اب اطلاعات ہیں کہ شادی کے 4 روز بعد ہی عبدالحنان کی اہلیہ دلبر کے بیٹے انھیں اپنے ساتھ واپس لے گئے، یہی نہیں دلبر کے گھر والوں کی جانب سے نکاح کے جعلی ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close