پاک بھارت لڑکے لڑکی کا ایک اور عشق، انسٹا گرام پر دوستی کر کے شادی کے لیے لاہور آنے کی کوشش میں بھارتی لڑکی پکڑی گئی

جے پور (پی این آئی) بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے ’لاہور میں دوست سے ملنے جانے کی کوشش کرنے والی 16 سالہ لڑکی نے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کو چکرا کر رکھ دیاہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 16 برس کی ایک لڑکی کو ایئرپورٹ سے حراست میں لینے کے بعد کہا تھا کہ اُس کا تعلق پاکستان سے ہے۔۔۔بھارتی اخبار کے مطابق جمعے کو انڈین پولیس نے ایک لڑکی کو اس وقت ایئرپورٹ سے حراست میں لیا جب وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے پاکستان کے لیے ٹکٹ بُک کر رہی تھیں۔۔۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انسٹاگرام پر لاہور کے ایک لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے پاکستان آنے کے لیے ’غزل‘ کا نام استعمال کرنے اور ایئرپورٹ سے ٹکٹ لے کر آنے کا طریقہ بتایا۔۔۔پولیس کے مطابق لڑکی نے تاحال واضح طور پر نہیں بتایا کہ وہ اپنے والدین کے پاس واپس جانا چاہتی ہے یا نہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close