ویڈیو بنانے کے لیے آئی فون کا شوق، ماں باپ نے 8 ماہ کا بیٹا بیچ دیا

نئی دہلی (پی این آئی) آئی فون خریدنے کے شوق میں غریب ماں باپ نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا۔۔۔۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع پرگناس میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے کے شوقین میاں بیوی نے آئی فون خریدنے کا فیصلہ کیا اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو بیچ دیا۔۔۔۔ بھارتی پولیس کے مطابق غریب خاندان کے پاس مہنگا فون دیکھ کر پڑوسیوں کو شک ہوا۔۔۔۔

پڑوسیوں نے میاں بیوی سے ان کے بچے کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا ایک رشتے دار کے پاس ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ ایک دوسری خاتون سے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ مزید کارروائی جاری ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں