موٹرسائیکل سے اتار کر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر قتل کردیا

کراچی(پی این آئی) ملزم فائرنگ کرکے 30 سالہ لڑکی کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لانڈھی میں عینی شاہدین نے بتایا ایک لڑکا موٹر سائیکل پر لڑکی کو لے کر آیا اورلڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارنے کے بعد لڑکے نے فائرنگ کر کے لڑکی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر 30 سال کے قریب ہے اسے پیٹ میں ایک گولی لگی،

پولیس نے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کرلیے جبکہ پولیس تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close