کراچی ایئرپورٹ پر سفر کرنے کے لیے چوہا اور کتا بھی پہنچ گئے

کراچی(آئی این پی)کراچی ایئرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے انتظامیہ کی نااہلی کی پول کھول دی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسفر کرنے کے لیے چوہا اور کتا بھی پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے صفائی کی ناقص صورتحال ا?شکار ہوگئی ہے، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسفر کرنے کے لیے چوہا اور کتا بھی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے لفٹ ایریا میں چوہا گھس گیا، چوہے نے اپنی کارستانی دکھاتے ہوئے لفٹ ایریا میں تاریں کترنا شروع کردیں۔اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ کے کنکورس ایریا میں کتا گھس آیا جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی اور عجیب صورتحال کا سامنا رہا، ترجمان سی اے اے نے کہا ہے کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close