27 سالہ سیما حیدر کے بعد 35 سالہ انجو، فیس بک پر دوستی، بھارتی خاتون دیر بالا پہنچ گئی

دیر بالا (آئی این پی ) پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی خاتون خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا پہنچ گئی۔ بھارت کی 35 سالہ انجو کی 29 سالہ نصراللہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی ، لڑکی اپنی محبت کو پانے کیلئے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گئی۔ انجو کا کہنا ہے کہ اب وہ دیر کے نصراللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجو کی نصراللہ کیساتھ دوستی کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close