ٹریفک چالان جمع کرانے کے لیے آنے والے شہری کی گاڑی چوکی کے باہر سے چوری

پشاور (پی این آئی) شہری کی گاڑی ٹریفک پولیس کی چوکی کے باہر سے چوری ہو گئی۔۔۔۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہری ٹریفک چالان جمع کرانے کے لیے ٹریفک پولیس کی چوکی پر آیا تھا جہاں اس کی گاڑی چوکی کے باہر سے چوری کر لی گئی ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شہری چالان جمع کرنے کے لیے باچا خان چوک کےقریب ٹریفک چوکی گیا جہاں سے چور چوکی کے باہر سے گاڑی لے اڑے۔۔۔۔۔

ٹریفک چوکی کے اطراف میں سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے جب کہ چوری کی واردات سے متعلق روزنامچہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں