پنجاب پولیس کے 5 سراغ رساں کتے 8 سال کی سروس کے بعد ریٹائر کر دیئے گئے، خصوصی تقریب میں میڈل اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ کے پانچ سراغ رساں کتے 8 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے ہیں۔۔۔ اس حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں ان سراغ رساں کتوں کی خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل برانچ سے سبکدوش ہونے والے پانچ سراغ رساں کتوں کو ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید، ایس ایس پی ندیم عباس اور جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے میڈلز پہنائے اور بہترین سروس پر سرٹیفکیٹس بھی دیے۔۔۔۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کے انچارج ڈاگ ٹریننگ سینٹر ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی تین کتے ریٹائر ہوئے تھے، سراغ رساں کتوں کے لیے خصوصی کینل بنائے گئے ہیں جہاں گرمیوں میں 24 گھنٹے کولر چلتا ہے، ان سے صرف 4 گھنٹے کام لیا جاتا ہے ،باقی وقت یہ آرام کرتے ہیں، ان کی خوراک اور ٹریننگ کے لیے ماہرین موجود ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ ریٹائر ہونے والے 5 کتوں کو لینے کے لیے وہ خاندان بھی تقریب میں موجود تھے جنہوں نے ان کی بعد از ریٹائرمنٹ دیکھ بھال کا زمہ لیا ہے ۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کا خصوصی خیال رکھیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close