زیادہ سگریٹ پینے سے سموکر کی زبان سبز ہو گئی، بال بھی نمودار ہو گئے

اوہائیو (پی این آئی) زیادہ سگریٹ پینے کے باعث امریکا میں ایک شخص کی زبان سبز ہو گئی اور اس پر بال نما چیز بھی نمو دار ہوگئی ہے۔۔۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایسا تمباکو نوشی کے ساتھ اینٹی بائیوٹکس کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوا ہے۔۔۔۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست اوہائیو میں سگریٹ پینے والے 64 سالہ شخص نے اینٹی بائیوٹکس کھانا شروع کیں تو صرف 2 ہفتے کے اندر ہی اس کی زبان کی رنگت بدلنے لگی جو بعد میں گہرے سبز رنگ کی ہوگئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close