نکاح خواں نے باراتیوں کے ڈانس کرنے پر نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا

نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں ایک قاضی نے شادی کی تقریب میں مہمانوں کو ڈی جے کی دھن پر ڈانس کرتے دیکھ کر نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پیش آیا ہے۔ سکندر نامی قاضی صاحب مہمانوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئے اور کہا کہ یہ غیراسلامی حرکت ہے۔

رپورٹ کے مطابق دولہا کے والد نے مولانا سکندر کی منت سماجت کی اور مہمانوں کے ڈانس کرنے پر معافی مانگی، جس پر مولانا سکندر مان گئے تاہم انہوں نے دھمکی دی کہ اگر دوبارہ یہ غلطی کی تو 5ہزار 51روپے جرمانہ کیا جائے گا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close