سمندری نمک کے دانے سے بھی چھوٹا ہینڈ بیگ نیلامی کیلئے پیش

نیویارک(پی این آئی)دنیا کے مہنگے ترین لگژری ہینڈ بیگ کا انتہائی چھوٹا ماڈل بنایا گیا ہے جو سمندری نمک کے دانے سے کچھ ہی بڑا ہے۔ اب اس شاہکارکوجلد ہی نیلامی کےلیے پیش کیا جائے گا۔آرٹ اور ایڈورٹائزنگ کمپنی ایم ایس سی ایچ ایف ، نیویارک نے اسے ڈیزائن کیا ہے جو بلاشبہ ایک خردبینی دستی بیگ ہے۔

 

 

 

 

 

 

درحقیقت یہ ایک مشہور برانڈ، ’لوئی وائٹن‘ برانڈ کا سب سے چھوٹا ماڈل ہے جو سوئی کی نوک پر ٹھہرسکتا ہے۔ایم ایس سی ایچ ایف نے سب سے پہلے اس کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کی ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ اچھے برانڈ کا ایک لگژری بیگ کا ڈیزائن ہے۔ ’حقیقت میں یہ سوئی کے ناکے سے گزرسکتا ہے اور سمندری نمک کے برابر ہے، جس کی تفصیلات دیکھنے کےلیے خردبین کی ضرورت ہوگی۔‘انگوری سبز رنگ کے اس بیگ کو پکڑنے کےلیے کلپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اس میں ہوبہو ویسی ہی ڈیزائننگ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں