آنجہانی شہزادی ڈیانا کا سویٹر ہزاروں امریکی ڈالرز میں نیلام ہونے کا امکان

لندن(پی این آئی)آنجہانی شہزادی ڈیانا کا بلیک شیپ سوئٹر نیلامی کیلئے تیارہے جس کی 90ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کی امید کی جارہی ہے۔

 

 

آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کا سوئٹر کروڑوں روپے میں بکے گا

 

 

 

شہزادی ڈیانا کا یہ سوئٹر لال اون سے بنا ہوا ہے اور اس پر سفید بھیڑیں بنی ہیں جبکہ سوئٹر کے بیچ میں ایک کالے رنگ کی بھیڑ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ایک کمپنی کی جانب سے اس نایاب سوئٹر کو نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا اور ستمبر میں اسے آن لائن پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close