سرگودھا ،ہسپتال میں کامیاب آپریشن سے 11 سالہ لڑکی لڑکا بن گیا

سرگودھا(پی این آئی)سرگودھا ڈویژن کے پپلاں ہسپتال میں کامیاب آپریشن سے 11 سالہ لڑکی لڑکا بن گیا۔ سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی کے سرجن ڈاکٹر رانا ارشد محمود خان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں میں کامیاب آپریشن کرکے موضع جال کی 11 سالہ لڑکی علیشہ کو لڑکا بنادیا۔اس حوالہ سے بتایا گیا کہ موضع جال کی 11 سالہ لڑکی علیشہ کو پیٹ میں شدید درد میں شدت آنے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں لایا گیا جہاں تبدیلی جنس کے انکشاف پر سرجن ڈاکٹر رانا ارشد محمود نے کامیاب آپریشن جس میں لڑکی علیشہ لڑکا علی شان بن گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close