ماں کیساتھ والہانہ محبت، کاروباری شخصیت نے آنجہانی والدہ کی یاد میں تاج محل بنوا دیا، تعلق کہاں سے نکلا؟

نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں ایک کاروباری شخص نے اپنی آنجہانی ماں کی یاد میں تاج محل بنوا ڈالا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کاروباری شخص کا تعلق ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے ہے، جس نے یہ تاج محل ضلع تیروارور میں واقع اپنے آبائی گاؤں امیاپن میں تعمیر کرایا ہے۔ اس چھوٹے سے تاج محل پر 5کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ اس کاروباری شخص کا نام امیر الدین ہے جو چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے اور اس وقت اپنی فیملی میں اکلوتا مرد۔

اس کے والد عبدالقادر شیخ داؤد کا اس وقت انتقال ہو گیا تھا جب امیر الدین اور اس کی بہنیں بہت چھوٹے تھے۔ شوہر کی موت کے بعد ان کی والدہ جیلینی بیوی نے بچوں کی اکیلے پرورش کی اور اپنے شوہر کے بزنس کو سنبھالا۔ جیلینی بیوی نے اپنی چاروں بیٹیوں کی اچھے خاندانوں میں شادیاں کی اور بیٹے کو بھی بیاہ دیا۔ 2020ء میں جیلینی بیوی کے انتقال کے بعد امیر الدین نے اپنی ماں کی یاد میں تاج محل بنانے کا فیصلہ کیا اور ایک ایکڑ رقبے پر تاج محل کی تعمیر شروع کرا دی۔ تین سال کے عرصے میں یہ تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 2جون کو امیر الدین نے یہ تاج محل لوگوں کے لیے کھول دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close