آدمی نے 20سال میں 50شادیاں رچالیں، شادی کے بعد کیا کام کرتا تھا؟ ہوشربا تفصیلات آگئیں

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں 20 سال کے دوران 50 خواتین سے شادیاں کرکے انہیں لوٹ کر فرار ہونے والے شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی پولیس نے Tapesh نامی ملزم کو اوڑیسہ سے گرفتار کیا۔ یہ شخص جمشید پور سے تعلق رکھتا تھا اور اس نے پہلی شادی 1992 میں کولکتہ میں کی تھی۔شادی کے 8 سال بعد یعنی 2000 میں وہ بیوی اور 2 بیٹیوں کو چھوڑ کر غائب ہوگیا۔

وہاں سے فرار ہوکر اس نے نوجوانوں کو ملازمتیں دلانے کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا ہوا۔اس کے بعد ایک ایپ کے ذریعے اس نے مطلقہ، بیوہ اور شادی شدہ خواتین سے روابط بڑھانا شروع کیے۔درمیانی عمر کی خواتین سے تعلقات قائم کرکے وہ انہیں دھوکا دے کر لوٹ لیتا اور پھر غائب ہو جاتا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ 20 سال کے دوران 50 سے زائد خواتین سے شادیاں کیں اور پھر انہیں لوٹ کر غائب ہوگیا۔ملزم کے خلاف پولیس اس وقت حرکت میں آئی جب گرو گرام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی۔اس خاتون نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ وہ ایک ایپ کے ذریعے ملزم سے ملی اور پھر شادی ہوگئی مگر شادی کے 3 دن بعد وہ شخص 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں