23 سالہ روسی لڑکا شارک مچھلی کا شکار بن گیا، جب بیٹے کو شارک نے کھایا تو پاس کھڑا باپ کیا کرتا رہا؟

قاہرہ(پی این آئی) مصر میں ایک ساحلی سیاحتی مقام پر ٹائیگر شارک نے 23سالہ روسی سیاح کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق نوجوان سیاح ولادی میر کے ساتھ اس کا باپ یوری پوپوف بھی تھا، جس نے بے بسی کے ساتھ اپنے بیٹے کو موت کے منہ میں جاتے اپنی آنکھوں سے دیکھا، مگر کچھ نہ کر سکا۔دل گرفتہ یوری پوپوف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”سیکنڈز میں شارک نے میرے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میرا بیٹا چیخ و پکار کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ”پاپا!مجھے بچاؤ۔ “ رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیاحتی شہر الغردقہ میں ایک ریزارٹ پر پیش آیا، جس کے بعد اس قاتل شارک کو تلاش کرکے کشتی کے ساتھ باندھ کر خشکی پر لایا گیا او ر وہاں اسے مار دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close