لاہوریے بے صبرے ہو گئے؟ کھانا دیر سے لانے پر گاہک نے ریسٹورنٹ عملے پر فائرنگ کر دی، 4 زخمی

لاہور (پی این آئی) فیکٹری ایریا میں قائم ریسٹورنٹ پر کھانے کا آرڈر جلدی نہ آنے پر گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی ریسٹورنٹ میں گاہک نے کھانے کا آرڈر لیٹ ہونے پر فائرنگ کر دی۔۔۔۔۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں قائم ریسٹورنٹ پر پیش آیا جہاں کھانے کا آرڈر جلدی نہ آنے پر گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے ذریعے دستیاب اطلاعات کے مطابق ریسٹورنٹ کے عملے اور گاہک کے درمیان جھگڑے کے باعث ملک عامر نامی شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ذیشان بٹ، فرید اللہ ، شبیر اور ثاقب ریاض زخمی ہو گئے جب کہ ملزم فرار ہو گیا ۔۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close