کراچی میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو لوٹ لیا

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں ڈاکوؤں پولیس اہلکار کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اہلکار کو پستول کا بٹ مار کر زخمی کردیا، ڈاکو واردات کے بعد اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ایس ایس ملیر حسن سردار کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار عبدالمجید پاک چائنہ پراجیکٹ پر کام کررہا ہے، وہ ڈیوٹی ختم کرکے واپس جارہا تھا مبینہ ملزمان نے ایس ایم جی چھیننے کے بعد سر پر بٹ مارے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سکھن اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایم جی چھیننے کے حوالے سے بھی تحقیقات کررہے ہیں، ڈیوٹی ختم ہونے پر اسلحہ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close