زمین کے اندر 11 ہزار ایک سو میٹر گہرا سوراخ، چین نے تحقیق کے لیے ڈرلنگ شروع کر دی

ارمچی (شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے تارم طاس میں سائنسی تحقیق کے لیے ملک کے پہلے 10ہزارسے زائد میٹر گہرے زمینی سوراخ کے لیے کھدائی شروع ہو گئی ہے۔ آپریشن منگل کی صبح 11 بج کر46منٹ پر شروع ہوا جو چین کی زمین کی گہرائیوں میں دریافتوں کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ سطح زمین کے نیچے ہمارے سیارے کے علاقوں کا مطالعہ کرنے کا ایک بے مثال موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

11ہزار 100 میٹر ڈیزائن کی گہرائی کے ساتھ، بورہول چین کے سب سے بڑے صحرا تکلامکان کے اندرونی علاقے میں واقع ہے۔ ڈرلنگ کے دوران، ڈرل بٹس اور 2ہزار ٹن سے زیادہ وزنی ڈرل پائپ، کریٹاسیئس سسٹم سمیت 10 سے زیادہ براعظمی تہوں کے اندر جاتے ہوئے زمین کی گہرائی میں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close