77 سالہ خاتون نے 40 سال تنہا زندگی گذارنے کے بعد خود سے شادی کر لی

کولمبس (پی این آئی) امریکی ریاست اوہائیو میں 77سالہ بزرگ خاتون نے 40 سال تنہا زندگی گذارنے کے بعد خود سے شادی کر ی ہے۔۔۔۔ ڈوٹی فائڈیلی نامی خاتون نے خود سے شادی کرنے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔۔۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈوٹی فائڈیلی کی پہلی شادی 1965 میں ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی ہے ۔۔۔ڈوٹی فائڈیلی کی شادی 9سال چل سکی جس کے بعد 1974 میںشوہر نے اس کو طلاق دے دی ۔۔۔ تب سے وہ تنہا زندگی بسر کررہی تھیں۔۔۔

ڈوٹی کا کہنا ہے کہ میں 40 سال سے خود کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں اور اب میں نے اب فیصلہ کیا کہ مجھے خود سے ہی شادی کرلینی چاہیے۔۔۔ 77 سالہ ڈوٹی فائڈیلی کی شادی کی تقریب میں ان کے دوستوں اور بیٹی نے بھی شرکت کی ۔۔۔ ڈوٹی کی بیٹی شادی کی تقریب میںاپنی ماں کے لیے عروسی لباس ، پھول لائی اور تقریب کے لیے کھانے بھی تیار کیے، ڈوٹی کے لیے سفید رنگ کا دو منزلہ روایتی کیک بھی تیار کیا گیاتھا۔۔۔ یہ دلچسپ خبر ریاست اوہائیو کے مقامی میڈیا میں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close