عدالت سے رہائی ملتے ہی شیریں مزاری اور بیٹی ایمان مزاری میں لڑائی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان مزاری کے درمیان عدالت سے رہائی کے فوری بعد لڑائی ہو گئی۔۔۔ عدالت سے رہائی کے موقع پر بیٹی ایمان مزاری کے منع کرنے کے باوجودشیریں مزاری وکٹری کا نشان بنائے بغیر نہ رہ سکی لیکن ان کی بیٹی ایمان مزاری کو اس پر غصہ آ گیا اور انہوں نے والدہ کا ہاتھ جھٹک دیا۔۔۔۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شیریں مزاری اورپی ٹی آئی رہنما فلک ناز کو کیس سے ڈسچارج کردیا جس کے بعد شیریں مزاری کو رہا کردیا گیا ہے۔۔۔

رہائی کے موقع پر دلچسپ صورتحال ت پیدا ہوئی جب شیریں مزاری نے عدالت سے باہر نکلتے ہوئے وکٹری کا نشان بنایا تو ان کی صاحبزادی ایمان مزاری کو یہ بالکل پسند نہ آیا اور انہوں نے والدہ کو وکٹری کا نشانہ بنانے سے روکتے ہوئے ان کا ہاتھ جھٹک دیا۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ شیریں مزاری پر تھانہ ترنول میں اقدامِ قتل اوراسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت کیس درج تھا جس میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں