نیویارک(پی این آئی) امریکہ میں موبائل فون ضبط کرنے پر ایک طالبہ نے اپنے ٹیچر کی آنکھوں میں مرچوں کا سپرے کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے ایک ہائی سکول میں پیش آیا ہے۔
طالبہ خلاف ضابطہ کلاس میں موبائل فون لے آئی تھی جو ٹیچر نے ضبط کر لیا۔اگلے روز طالبہ اپنے ساتھ مرچوں کا سپرے لے آئی اور ہال وے میں جاتے ہوئے ٹیچر کی آنکھوں میں یہ سپرے کر دیا۔ سپرے ہونے پر ٹیچر وہیں اپنے گھٹنوں پر گر گیا اور چیخ و پکار شروع کر دی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیچر جب آنکھوں میں مرچوں کا سپرے ہونے پر آہ و بکا کر رہا ہوتا ہے، اردگرد کھڑے کئی طالب علم ہنس رہے ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اور ٹیچر اپنے اس ساتھی کی مدد کے لیے آگے آتا ہے، جس پر لڑکی اس ٹیچر کی آنکھوں میں بھی سپرے کرنے کی کوشش کرتی ہے، تاہم وہ اپنا چہرہ بچا لیتا ہے مگر بری طرح کھانستے ہوئے وہ بھی زمین پر بیٹھ جاتا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سکول انتظامیہ کی طرف سے اس حرکت پر طالبہ کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں