معذور بن کر بھیک مانگنے والے ڈاکو نے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ سلیمی چوک کے قریب معذور بن کر بھیک مانگنے والے ڈاکو نے شہری کولوٹ لیا،پولیس اطلاع کے باوجود گداگر کے روپ میں ڈاکوکوپکڑنہ سکی۔

تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری عمران رشید نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سلیمی چوک الفتح سپورٹس کمپلیکس کے قریب جوس پینے کیلئے رکا تواس دوران ٹرائی سائیکل پر معذور شخص اسکے پاس آیا اوربھیک مانگنے کیلئے آگے بڑھا اوراچانک ٹرائی سائیکل سے نکلا اور اسلحہ نکال لیا گن پوائنٹ پرجان سے ماردینے کی دھمکی دیتے ہوئے 76ہزار روپے‘پرس اورفون چھین کرسلیمی چوک کی طرف فرار ہوگیا بعدازاں متاثرہ شخص نے پولیس کی اطلاع کی توپولیس ابھی تک معذور بن کر گداگر کے روپ میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کوپکڑنہ سکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close