مردان میڈیکل کمپلیکس، وارڈ میں دوران ڈیوٹی بال کٹوانے پر عملہ معطل

پشاور (آئی این پی ) مردان میڈیکل کمپلیکس میں وارڈ میں دوران ڈیوٹی بال کٹوانے پر عملے کو معطل کردیا گیا۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں حجام کی دکان کے حوالے سے وائرل ویڈیو پر انکوائری مقرر کردی گئی جس کے چیئرمین مینجر ایڈمن اینڈ فیسلٹی ڈاکٹر عرفان اکرم ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے ممبران میں انچارج ڈائیلاسز ڈاکٹر زاہد شاہ، ڈاکٹر عدنان اختر اور نرسنگ ڈائریکٹر مہرالنسا شامل ہیں۔ کمیٹی 3 روز میں اپنی انکوائری مکمل کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک دو ڈائیلاسز ٹیکنیشنز سمیت اسٹاف نرس، وارڈ بوائے اور سوئیپر کو معطل کردیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close