مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ کے برگر میں چوہے کی مینگنیاں نکل آئیں، ریسٹورنٹ بند کر کے بھاری جرمانہ کر دیا گیا، صارفین کا احتجاج

لندن (پی این آئی) برطانیہ میںمشہور فاسٹ فوڈ برانڈ کی مشرقی لندن برانچ کے برگر میں چوہے کی مینگنیاں نکل آئیں۔۔۔۔ اس صورتحال پر فاسٹ فوڈ کے صارفین نے زبردست احتجاج کیا اور لندن کے صحت عامہ کے حکام نے ریسٹورینٹ کو بند کرکے بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے ڈرائیو تھرو کسٹمر کی جانب سے برگر کے آرڈر میں چوہے کی مینگنیاں نکلنے کی شکایت کی گئی تھی۔۔۔۔۔

اس شکایت کے بعد صحت عامہ کے حکام کی ٹیم حرکت میں آ گئی ۔۔۔ ٹیم نےنے ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارا تو چوہوں کے انفیکشن کا انکشاف ہوا۔۔۔۔ اس صورتحال کو حکام کی جانب سے خطرناک قراردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close