پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی گیلری میں بلی نے بچے دے دیئے، میاؤں میاؤں سے رونق لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں بلی نے بچے دے دیئے ہیں۔۔۔ جن کی معصوم آوازیں گزرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتےایک جنگلی بلی پارلیمنٹ ہاؤس کےاحاطےمیں دیکھی گئی تھی جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ بلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں بچے دے دیے ہیں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل ایک جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو گیا تھا جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر کچھ روز پہلے ایک بندر چڑھ گیا تھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور لوگوں نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا تھا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close