نابینا مؤذن سے دھوکہ، لاکھوں روپے مالیت کا موبائل فون ہتیھا لیا گیا، بینک اکاؤنٹ بھی خالی کر دیا

کراچی (پی این آئی) گلستانِ جوہر کے بلاک ون میں نابینا مؤذن سے ملزم موبائل فون دھوکے سے لیکر فرار ہو گیا ہے۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے آن لائن ایپ سے مؤذن کے 35 ہزار روپے بھی نکلوا لیے ہیں۔۔۔۔متاثرہ نابینا مؤذن نے گلستانِ جوہر تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔۔۔۔متاثرہ مؤذن کا کہنا ہے کہ دو روز قبل عصر کے وقت ایک شخص میرے پاس آیا اور کہا کہ اپنا موبائل فون دو میں آپ کی نعت ریکارڈ کروں گا۔۔۔۔۔

مؤذن کا کہنا ہے کہ مذکورہ نامعلوم شخص میرا ایک لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون لے کر فرار ہو گیا جبکہ ملزم نے میرے موبائل فون میں موجود اکاؤنٹ کی ایپ سے 35 ہزار روپے بھی نکال لیے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close