جدہ (پی این آئی) ڈیجیٹل میڈیا کی معتبر ویب سائٹ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ میں پبلش ہوئی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فیڈریشن برائے فلکیات کے ایک رکن ملہم ہندی کا کہنا ہے کہ شوال کے مہینے کے وسط میں جھوٹا چاند گرہن نظر آئے گا ۔۔۔۔ ملہم ہندی کا مطابق اگلے جمعے کی شام سے سعودی عرب کے آسمان پر سائے کی طرح کا چاند گرہن نظر آئے گا۔۔۔۔ یہ چاند گرہن کی ان اقسام میں سے ایک ہے جس کے دوران زمین کا سایہ ہوتا ہے تاہم وہ چاند پر نہیں پڑتا لیکن سورج کی روشنی کا کچھ حصہ چاند کی سطح کو روشن نہیں کرتا اس طرح چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔۔۔۔
اس کو جھوٹا چاند گرہن کہا جاتا ہے ۔۔۔۔ ملہم ہندی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ جب سورج گرہن ہوتا ہے تو اسے چاند گرہن سے پہلے یا اس کے بعد ہونا چاہیے کیونکہ چاند اور سورج کے درمیان ایک چھوٹا زاویہ ہوتا ہے۔۔۔۔ رمضان کے آخر میں سورج گرہن ہوا اور اسے آسٹریلیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں دیکھا گیا۔ یہ ایک ہائبرڈ قسم کا گرہن تھا۔۔۔۔ اس میں تین قسم کے گرہن ہوتے ہیں کل، جزوی اور کنڈلی۔
ملہم ہندی نے مزید کہا کہ جمعہ کو چاند گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا۔۔۔۔۔ گرہن جمعہ کی شام 6 بج کر 14 منٹ پر شروع ہوگا، 8 بج کر 24 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور رات 10 بج کر 31 منٹ پر ختم ہوگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں