بھارتی دولہا اپنی دولہنیا لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی دولہا اپنی دولہنیا لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ۔ سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی دوستی بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ۔ بھارتی دولہا مہندر کمار اپنے دلہن سنجو گتا کماری کے مابین سوشل میڈیا پر شادی شروع ہوئی ایک عرصہ دوستی کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور دونوں کے گھرانوں کے درمیان شادی کی بات چیت ہوئی

جس کے بعد دولہا مہندر کمار اپنی دولہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچا، مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ شادی میں دولہا دولہن کے عزیز و اقارب اور سکھر سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی،سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close