وہ خوبصورت ترین علاقہ جہاں سیلفی لینے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا، وجہ بھی بتا دی گئی

روم (پی این آئی) اگر آپ چھٹیوں پر جاتے وقت سیلفی لینے کے شوقین ہیں تو شاید اٹلی کا قصبہ پورٹوفینو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ نہ ہو۔ اطالوی رویرا کے قصبے نے نئے قواعد نافذ کیے ہیں جو آپ کی چھٹیوں کی تصاویر کو متاثر کر سکتے ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے سب سے زیادہ رنگین قصبوں میں سے ایک پورٹوفینو نے سیاحوں کو خوبصورت مقامات پر ٹھہرنے سے روکنے کیلئے خصوصی زون متعارف کرائے ہیں، اس کا مقصد سیاحوں کو تصویریں لینے سے روکنا ہے،

اس کے علاوہ سیلفی لینے والے سیاحوں کو 275 یورو (تقریباً 85 ہزار روپے) کو جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔بی بی سی کے مطابق نئے قوانین اس لیے نافذ کیے گئے ہیں کیونکہ چھٹیوں کے سیزن میں یہ علاقے انتہائی مصروف ہو جاتے ہیں اور یہاں رش بہت بڑھ جاتا ہے۔ پورٹوفینو کے میئر میٹیو ویاکوا نے دعویٰ کیا کہ سیاح سڑکوں کو بند کر نے ، انتشار اور افراتفری کے لیے ذمہ دار ہیں ، ان کے تصاویر لینے کے لیے رکنے پر ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close