قرعہ اندازی میںملازم نے پورے سال کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ جیت لیں

بیجنگ(پی این آئی)چین میں ایک ملازم نے کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی میں پورے سال کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ جیت لیں۔چینی میڈیا کے مطابق چینی صوبےگونگ ڈانگ کی ایک کمپنی میں کورونا وبا کے باعث تین سال کے وقفےکے بعد سالانہ ڈنر کا انعقاد کیا گیا تھا۔سالانہ ڈنرکے موقع پر کمپنی کی جانب سے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا جس میں نکلنے والے ایک انعام نے سب کو حیران کردیا۔انعام جیتنے والے خوش قسمت ملازم لُو کو پورے ایک سال (365 دن) کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لُو کمپنی میں منیجمنٹ لیول پوزیشن پر ہے اور انعام جیتنے کے بعد اس نے صرف یہ پوچھا کہ میری جگہ کام کون کرےگا؟کمپنی کی جانب سے لُو کو یہ پیشکش بھی کی گئی کی اگر وہ چھٹی نہ کرنا چاہے تو وہ ایک سال کی اضافہ تنخوا بھی لے سکتا ہے جو کہ انعامی رقم کے علاوہ ہوگی۔مذکورہ خبر چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس خبر کو 3 دنوں میں کروڑوں بار دیکھا گیا۔خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے اور مشورے دیے، زیادہ تر افراد نے مشورہ دیا کہ لُو چھٹیوں کے بجائے پیسے لے لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close