شوہر کے ساتھ کرتب دکھاتی خاتون نیچے گر کر ہلاک، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

بیجنگ (پی این آئی ) ایک چینی خاتون ایکروبیٹ فضائی سلکس پرفارمنس کے دوران گر کر ہلاک ہو گئی ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خاتون جس کا سر نیم سن ہے، اپنے شوہر کے ساتھ فن کا مظاہرہ کر رہی تھی کہ اسی دوران معمولی غلطی سے وہ 30 فٹ نیچے گری جس سے اس کی موت ہوگئی، واقعہ وسطی انہوئی صوبے کے شہر سوزو میں فلائنگ ٹریپیز پرفارمنس کے دوران پیش آیا۔سن اس وقت گر گئیں جب اس کا ایکروبیٹک ساتھی ایک کرتب کے دوران اسے اپنی ٹانگوں سے پکڑنے میں ناکام رہا۔

اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ نیوز ویب سائٹ دی پیپر نے اطلاع دی ہے کہ وہ اپنے پیچھے دو بچے چھوڑ گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کی خوفناک ویڈیو نے پورے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔ دی پیپر کے مطابق سن اور ان کے شوہر ژانگ ، کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔ انہوں نے بغیر سیفٹی بیلٹ کے ایک ساتھ کئی سٹنٹس کیے ہیں۔ واقعہ کے وقت جوڑے میں جھگڑا ہو رہا تھا۔ اگرچہ خاتون کو سیفٹی لائنز پہننے کو کہا گیا تھا لیکن اس نے مبینہ طور پر انکار کر دیا۔ یانگزی ایوننگ نیوز کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close