مسلسل 19 دن تک جاگنے والا شخص، ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

اسلام آباد (پی این آئی)نیند انسانی جسم کے لیے اتنی ہی اہم ہے جتنی خوراک ہے، یہی وجہ ہے انسان کو ہر رات 7 سے 8 گھنٹے سونے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں کہ نیند کی کمی سے جسم اندرونی طور پر کمزور ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک انسان کتنے دن بغیر نیند کیے جاگ سکتا ہے؟اکثر کا جواب زیادہ سے 2 یا 3 دن ہوگا کیوں کہ ایک عام انسان کے لیے 3 دن سے زیادہ مسلسل جاگنا اس کے صحت کے لیے خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

لیکن دنیا میں کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو دنیا سے ہٹ کر کچھ الگ کرتے ہیں ان میں سے ہی ایک رابرٹ مکڈونلڈ نامی شخص ہے جس نے سب سے زیادہ دن تک مسلسل جاگنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ رابرٹ مکڈونلڈ نے مسلسل 19 دن تک جاگ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروایا۔ گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 1986 میں رابرٹ مکڈونلڈ نے 453 گھنٹے اور 40 منٹس (جو 18 دن، 21 گھنٹے اور 40 منٹس بنتے ہیں) تک مسلسل جاگ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ رابرٹ مکڈونلڈ نے یہ حیران کن کارنامہ سر انجام دے کر سب سے زیادہ وقت تک مسلسل جاگنے والے انسان کا اعزاز حاصل کیا۔تاہم رابرٹ مکڈونلڈ کے ریکارڈ کے بعد 1997 میں گینز ورلڈ ریکارڈز نے طویل مدت تک جاگنے والے ریکارڈ کو مانیٹر کرنے سے معذرت کرلی۔ گینز ورلڈ ریکارڈز نے کہا کہ ہم نیند کی کمی سے منسلک خطرات کی وجہ سے اب ایسے ریکارڈز کی نگرانی نہیں کریں گے، ہمارے خیال میں مکڈونلڈ کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close