بیوی کو سانپ نے کاٹ لیا، شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا، ڈاکٹرز حیران

اتر پردش (پی این آئی ) بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں شوہر بیوی کو کاٹنے والے سانپ کو بھی اسپتال لے گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ میں ایک خاتون کو گھر میں کام کرتے وقت سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد اس نے چیخے ماریں، اس دوران اس کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی۔

تاہم خاتون کی چیخوں کی آواز سن کے گھر کے دیگر افراد آئے اور دیکھا کہ یہ سانپ کا حملہ ہے، اس لیے وہ فوراً خاتون کو اسپتال لے گئے جہاں اسے ایمرجنسی میں داخل کرایا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی خاتون کے شوہر ناریندرا کو بیوی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کا معلوم ہوا تو وہ اپنا کام چھوڑ کر سیدھا گھر گیا اور بیوی کو کاٹنے والے سانپ کو تھیلے میں پکڑ کر اسپتال لے گیا۔ناریندرا کی جانب سے اسپتال میں سانپ لانے پر ڈاکٹرز حیران اور پریشان ہوگئے، جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ تم اس خطرناک سانپ کو اسپتال کیوں لے آئے؟ تو اس نے منفرد جواب دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناریندرا نے ڈاکٹروں کو جواب دیا کہ میں سانپ کو اسپتال لے آیا تاکہ آپ اس کی نسل کا معائنہ کرسکیں کے کس نسل کے سانپ نے میری بیوی کو کاٹا اور پھر اسی کے مطابق میری بیوی کا علاج کرسکیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ناریندرا کی بیوی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور سانپ کو بھی قریب کے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close