جیل میں قیدی کو کھٹمل اور کیڑے زندہ کھا گئے

اسلام آباد (پی این آئی)امریکی شہر اٹلانٹا کی ایک جیل کے قیدی کو کھٹملوں نے زندہ کھا لیا جس کے نتیجے میں وہ چل بسا۔ یہ الزام قیدی کے خاندان کے وکیل نے عائد کیا ہے۔ 35 سالہ لاؤسن تھامسن نامی قیدی کے خاندان کی جانب سے موت کی تحقیقات کرانے اور مقامی جیل کو بند کرنے یا اس کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

close