پاکستانی ہو جائیں تیار، آسمان سے شہاب ثاقب کی بارش ، پاکستان میں نظارہ کن تاریخوں میں ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کے رہنےوالے آئندہ چند راتوں میں آسمان پر شہاب ثاقب کی بارش دیکھ سکیں گے۔۔۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہہر سال 16 سے 29 اپریل کے دوران آسمان پر شہاب ثاقب گرنے کا نظارہ کیا جاتا ہے۔۔سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ اس سال 22 اپریل کویعنی یوم کرہ ارض کے موقع پر شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ عروج پر ہوگا۔۔۔اور پاکستان سمیت شہاب ثاقب کی بارش کا نظارہ دنیا میںکیا جاسکے گابتایا گیا ہے کہ شہاب ثاقب کی اس بارش کو Lyrids meteor shower کہا جاتا ہے۔۔۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران چاند صرف 6 فیصد روشن ہو گا اور چاند کی روشنی کم ہونے کی وجہ سےشہاب ثاقب کانظارہ ماضی کی نسبت زیادہ شاندار ہوگا۔۔۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روشن ترین شہاب ثاقب نصف شب اور طلوع فجر سے قبل نظر آسکتے ہیں۔۔۔اور ایک گھنٹے میں 15 سے 20 شہاب ثاقب نظر آسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں