خاتون کا دوپٹہ کھینج کر ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر کس شہر سے پکڑا گیا؟

حافظ آباد (پی این آئی) پنجاب پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔۔ حافظ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے لیے ایک خاتون کا دوپٹہ کھینچا تھا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔۔۔۔ اس حوالے سے ملزم کے خلاف کافی شکایات اکٹھی ہو چکی تھیں کہ ملزم ٹک ٹاک بنانے کے لیے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔۔۔۔ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی۔۔۔۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسامہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا تاہم اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم گرفتاری کے بعد معافیاں مانگتا رہا۔۔۔۔۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close