ڈاکوئوں نے پولیس کانسٹیبل کو ساتھی سمیت لوٹ لیا، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی ھی چھین لی

لاہور(آئی این پی) لاہور کے علاقہ گجر پورہ میں کانسٹیبل کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔گجر پورہ میں پولیس کانسٹیبل وجاہت اور اس کے دوست آفتاب کو دو موٹر سائیکل ڈاکوئوں نے یرغمال بنا کر موٹر سائیکل ، دو موبائل فونز اور نقدی لوٹ لی۔

ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 17 ہزار مالیت کی نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے۔تھانہ گجر پورہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close