دھوکہ دہی سے 105 شادیوں کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والا شہری بالآخر گرفتار کر لیا گیا، حیران کن انکشافات بھی سامنے آگئے

کراچی (پی این آئی) گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ نے دھوکہ دہی سے 104 یا 105 خواتین سے شادی کرنے والے امریکی شہری گیوانی وجلیوٹو کا نام سب سے زیادہ شادیاں کرنے والے مرد کے طور پر درج کرلیا ہے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وجلیوٹو نے ان میں سے کسی ایک کو بھی طلاق نہیں دی جبکہ کسی بھی خاتون کو دوسری خاتون کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ امریکی شہری ہر بار نیا شکار بناتا اور خواتین کو بھلا پھسلا کر شادی کرنے کے بعد

ان کا مال دولت لے کر رفو چکر ہوجاتا۔جنگ اخبار کے مطابق وجلیوٹو نے یہ شادیاں 1949 سے لیکر 1981 کے درمیان امریکا کی 27 ریاستوں اور 14 دیگر ممالک میں جعلی شناخت ظاہر کرتے ہوئے شادیاں کیں۔ گیوانی وجلیوٹو اس کا اصل نام نہیں تھا تاہم جب اس نے اپنی آخری بیوی سے شادی کی تو یہ نام ظاہر کیا تھا۔ وجلیوٹو عام طور پر خواتین سے کباڑ کی مارکیٹوں میں پہلی ہی ملاقات میں شادی کی پیشکش کردیتا۔ اس کے بعد فوری طور پر شادی کرلیتا اور ہر

شادی کے بعد وجلیوٹو اپنی نئی بیوی کی رقم اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوجاتا۔ وہ خواتین کو بتاتا کہ وہ بہت دور رہتا ہے اور انہیں اپنا سامان پیک کرنا کا کہتا جس کے بعد سارا سامان ٹرک میں لیکر فرار ہوجاتا اور پھر نظر نہیں آتا تھا۔ وہ اس سامان کو کباڑ کی مارکیٹ میں ہی فروخت کردیتا جہاں نیا شکار بھی تلاش کرلیتا تھا۔ ان کا آخری شکار شارون کلارک بنی تھیں جو ریاست انڈیانا کی ایک کباڑ مارکیٹ میں منیجرتھیں جنہوں نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے 28 دسمبر 1981 کو انہیں گرفتار کروالیا تھا

close