ایلون مسک نے ٹوئٹر کی ’چڑیا‘ اڑا دی

اسلام آباد (پی این آئی)ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ اب کی بار ایلون مسک نے کوئی چھٹی نہیں بلکہ ٹویٹر کی تاریخ کی بہت بڑی تبدیلی کر دی ہے ۔ ٹویٹر کی ’چڑیا‘ کو اڑا کر صارفین کو ایک بڑے سرپرائز میں ڈال دیا۔ ٹوئٹر کے صفحہ پر جانے کے بعد لوگوں کو چڑیا کے بجائے ’ڈوج‘ یعنی کتے کی تصویر نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close