پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے پاکستانی ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین نے میمز بنا ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کو پریشان کردیا ،بہت سے لوگ ان اشیا کی خریداری کا بائیکاٹ بھی کررہے ہیں جس میں ماہِ مبارک میں پھل شامل ہیں۔

رمضان میں چونکہ فروٹ چاٹ ایک لازمی سی چیز ہوتی ہے تاہم مہنگائی نے پھلوں کی خریداری متعدد افراد کے لیے ایک چیلنج بنادی اسی حوالے سے ان دنوں ایک میم بھی وائرل ہے، اس تصویر میں ایلون مسک کے ہمشکل کو شلوار قمیض میں پاکستان کی گلیوں میں ایک غریب آدمی کے طور پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close