ملازمین کیلئے 5سال کی تنخواہیں بطور بونس دینے کا اعلان

تائی پے (پی این آئی)تائیوان کی شپنگ کمپنی ایورگرین میرین اپنے 3100 ملازمین کو بڑے پیمانے پر بونس دے رہی ہے جس نے ہر سننے والے کو دنگ کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی ایورگرین کا کہنا ہے کہ یہ بونس ملازمین کی انفرادی کارکردگی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔

ایک جاب ویب سائٹ Comparably کے مطابق ایورگرین کے ملازمین کی سالانہ تنخواہ اوسطاً 29,545 ڈالر سے لے کر 114,823 امریکی ڈالر کے درمیان ہے۔شپنگ کمپنی نے 2022 کے مالی سال کے اختتام پر مجموعی طور پر 10.9 بلین ڈالر کمائے اور کمپنی کو 39.82 فیصد منافع ہوا، یہ فائدہ کووڈ 19 کی وجہ سے کمپنی کو ہوا کیونکہ کورونا کی وجہ سے اشیاء کی مانگ کے ساتھ مال برداری کے کرایوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔تاہم تائیوان سے جب یہ خبر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا اور اس خبر کو سال کی بہترین خبر قرار دیا۔لیکن کمپنی کا اچھا وقت جلد ہی ختم ہونے والا ہے، بلومبرگ انٹیلی جنس کے تجزیہ کاروں کینتھ لوہ اور ایرک ژو نے مارچ میں خبردار کیا تھا کہ کمپنیاں شپنگ کے لیے سستی قیمتیں تلاش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں